وفاقی حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا

نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم. ضمانت ختم ہو چکی ،برطانوی حکومت نوازشریف کوڈی پورٹ کرے ,, خط کا متن


اسلام آباد اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 03 مارچ 2020 ء  وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں برطانوی حکومت کو کیس اور موجود ہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔خط پنجاب حکومت کی سفار ش پر وزارت خارجہ کے ذریعے لکھا گیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیا رکیا گیا کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں واپس بھیج دیا گیا ۔ نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھے ، تاہم اب ان کی ضمانت ختم ہو چکی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف ایک مجرم ہیں ، برطانوی حکومت انہی ڈی پور ٹ کرے تاکہ وہ واپس آکر اپنی سزا مکمل کر سکیں۔ واضح رہے اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کا وقت آ پہنچا، اگلے ہفتے ڈی پورٹ کرانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھیں گے۔

ساتھ ہی ساتھ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف واپس آئیں گے اور سیدھا جیل جائیں گے۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف واپس ضرور آئیں گے۔ اور واپس آکر سیدھا جیل جائیں گے۔ نواز شریف جیل جانے کے لئے ہی پاکستان واپس آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کرانے گئے تھے علاج مکمل ہونے کے بعد واپس آجائیں گے
 ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق حامد میر کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاہم انہیں باہر نہیں جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔جہاں ان کے بھائی سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف ، ان کے بیٹے اور ماں ان کے پاس موجود ہیں۔ تاہم اب حکومت پنجاب نے نواز شریف کے علاج میں مزید وقت مانگے کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔
بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں پراسرار سرگرمیاں اور خفیہ ملاقاتیں ان کی ضمانت منسوخی کا سبب بنیں۔معروف صحافی رانا عظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت دینے کے لیے پنجاب حکومت کے اندر دو آرا تھیں،کچھ لوگ توسیع کے حوالے سے موقف رکھتے تھے کہ حکومت خود کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے عدالتی رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔
میڈیکل رپورٹس کو بنیاد بنا کر کہا جائے کہ عدالت خود اس معاملے کو دیکھے۔ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخ کیے جانے کے بعد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اسی لیے انہوں نے ہدایت کر دی ہے کہ ان کی پاکستان واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا جائے گا۔
Share To:

AFS STUDIO

Post A Comment:

0 comments so far,add yours